دکی،مسلح افراد کا مزدوروں پر حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

دکی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع دکی میں نجی کوئلہ کان پر دہشت گردوں کا حملہ دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئےپولیس کے مطابق واقعہ نجی کوئلہ کان میں رات گئے پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا اورفائرنگ کے نتیجے میں دو کان کن اور امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتےہی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،جوابی فائرنگ پرحملہ آور فرار ہو گئے،حملہ آوروں نےکانکنوں کو اغواء کرنےکی بھی کوشش کی تاہم کوشش بھی ناکام بنادی،زخمی کان کنوں اورامن فورس کے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،مزید تحققیات اورحملہ آوروں کی تلاش کے لئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے