نواب ثنا اللہ خان زہری سے ثناء بلوچ کی ملاقات، بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ثنا اللہ بلوچ،میر طارق بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نواب زہری کے نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، میر عبدالنبی زہری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے