زمینداروں کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،صوبائی وزیر زراعت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے اج یہاں ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ مقصود احمد نے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر تمام اضلاع کے سینیئر افسران موجود تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ محکمہ زراعت کا واٹر مینجمنٹ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے جس سے نہ صرف ایک طرف زمیندار مستفید ہوتے ہیں تو دوسری جانب پانی کے ضیاع کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ میرا جس پارٹی سے تعلق ہے وہ مزدوروں اور کسانوں کی پارٹی ہے بحیثیت ایک زمیندار مجھے زمینداروں کے مسائل سے مکمل اگاہی ہے ان مسائل کو حل کرنے اور زمینداروں کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ محکمہ کے افسران کے تعاون سے اس شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت زمینداروں کو سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی فراہمی کا ہے جس کے حل کے لیے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے اشتراک سے رجسٹرڈ ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر لانے کے لیے حکمت عملی بنا چکی ہے جس کے لیے خطیر رقم بھی مختص کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ شعبے کی بہتری اور فنڈز کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا تاکہ جو منصوبے فنڈز کے اجراء کی وجہ سے اگے ہوئے ہیں ان پر جلد از جلد کام دوبارہ شروع کر کے مقررہ مدت اور معیار کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے افسران کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ترقی میں جو بھی حائل رکاوٹیں ہیں انہیں جلد از جلد دور کر کے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ مقصود احمد نے صوبائی وزیر زراعت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شعبے کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے تفصیلا اگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے