کوئٹہ،شیخ محمد بن زید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ریسکیو اہلکاروں کی ورکشاپ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے شیخ محمد بن زید النیہان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ایمبولینس سروس کے تیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ یہ اہلکار بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں طبی امداد فراہم کریں گے۔
شیخ محمد زید بن النیہان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے خدمت کے لیے ریسکیو ڈبلون ڈبل ٹو کے اہلکاروں کو امراض قلب کی ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت بھی دی جا تی ہے۔