ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف آج دھرنا اور مظاہرہ ہو گا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف اور مالی بحران کے مستقل حل کےلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ میں بروز سوموار 13 مئی کو دھرنا اور مظاہرہ کیاجائےگا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ 67 دنوں سےجامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین اپنے جائز حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کےلئے سراہا احتجاج ہیں لیکن تاحال صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا کی وعدوں اور اعلانات کے باوجود بیل آٹ پیکیج جاری نہیں کیا۔ انہوں نے نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ موجودہ سخت مالی بحران کی خاتمے کیلئے فوری طور پر گذشتہ اور جون میں بجٹ پیش ھونے تک کی تنخواہوں اور پنشنز اور تینوں ریسرچ سینٹرز کے لئے بیل آٹ پیکیج فراہم کریں اور مستقل حل کےلئے انے والے سالانہ بجٹ میں صوبائی حکومت کم از کم دس ارب روپے مختص اور مرکزی حکومت ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے لئے 500ارب روپے مختص کریں ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جامعہ بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین اور سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں، وکلا برادری و سول سوسائٹی سے درخواست کی کہ وہ احتجاجی مظاہرہے اور کیمپ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے