صحت کے شعبے میں نرسنگ ایک مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں نرسنگ ایک مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے نرس ایک پیشہ نہیں بلکہ جذبے کا نام ہے نرس حقیقی جذبہ خدمت خلق کی عظیم ترین مثال ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نرسنگ کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہی، وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں انٹر نیشنل سرٹیفکیشن کے حامل نرسنگ کالجز قائم کریں گے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور سرکاری سطح پر معیاری نرسنگ کالجز کے قیام کے لئے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں نرسنگ خدمت خلق کا باوقار طبی پیشہ ہے بلوچستان میں شعبہ نرسنگ میں ڈپلومہ کورسز اور تربیت کی فراہمی کے لئے معیاری ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے طبی شعبے میں عالمی، قومی اور مقامی سطح پر نرسنگ کی ضرورت ہے طے شدہ طبی معیار کے مطابق اسپتالوں میں نرسنگ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔