چمن باڈر کے معاملات بات چیت سے حل کرنے کے خواہاں ہیں،وزیرداخلہ بلوچستان

چمن(ڈیلی گرین گوادر)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی قیادت میں اعلی سطح وفد ضلع چمن پہنچا گیا اسپیکر اور وزیرداخلہ کا ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس سمیت دیگر افسران نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھےوزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں وفدپاک افغان بارڈ چمن کی صورتحال سے متعلق جائزہ لینے پہنچےوزیراعلی بلوچستان نے چمن باڈر سےمتعلق معاملہ بات چیت کے ذریعے تصفیہ طلب امور حل کرنے کی ہدایت کی تھی حکومتی وفد اور چمن کے قبائلی،سیاسی،مذہبی اور سماجی رہنماوں کا جرگہ جاری ہےجرگے میں چیمبرز آف کامرس،تاجران سول سائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز بھی موجود ہے جرگہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں جاری ہےجرگے میں چمن باڈر ،احتجاج اور سیکورٹی سے متعلق صورتحال پر غورجاری قبائلی عمائدین نے چمن صورتحال سے متعلق حکومتی وفد کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس مسلئے کا حل نکالنا ہوگا ہم اس مسلئے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے وزیراعلی بلوچستان کے زیرصدارت چمن باڈر کے معاملے پراہم اجلاس بھی ہوا جس کی ہدایات کی روشنی میں ہم یہاں پر اے ہیں میں یہاں پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے یہاں آئے ہیں تاکہ بات چیت سے معاملات کا حل تلاش کیا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے