ہاکی ٹیم ہماری ہیرو ہے،انشاء اللہ فائنل میچ پاکستان جیتے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر کپتان اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہفتہ کو پاکستان ہاکی ٹیم سے ویڈیولنک پر رابطہ کرکے بہترین کارکردگی پر ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سابق شاباس دی۔انہوں نے کہا کہ13 سال بعد فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کرنے پر ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے پاکستان ہاکی ٹیم ہمارا فخر ہے انشاء اللہ فائنل میچ پاکستان جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم ہماری ہیرو ہے فائنل میچ جیت کر بلوچستان آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے