زمینداروں کا دھرنا بلوچستان اسمبلی کے سامنے 4 روز بھی جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں کا دھرنا 4 روز بھی جاری ہیں صوبے کے تمام اضلاع میں 22 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری یے، زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ییوفاق کے لئے گئے وعدے کے مطابق ہمیں بجلی فراہم کی جائے پہلے ہمیں 8گھنٹے بجلی دی جارہی تھی اور بل 10ہزار روپے بل لے رہے تھیاس مرتبہ ہم سے بل زیادہ وصول کیا جارہا ہے اور بجلی صرف 3گھنٹے دی جارہی ہیحکومت کی جانب سے ہٹ دھرمی دیکھائی جارہی پچھلے سال صرف نوشکی میں دس ارب روپے کا نقصان کسان کو پہنچا تھاہمیں سولر سسٹم پر کنورٹ کر دیا جائے ہمیں واپڈا کی بجلی نہیں چاہئے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم پورے صوبے کو جام کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے