بلوچستان اسمبلی اجلاس،گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کااجلاس ہفتے کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں حق دو تحریک کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید کی جانب سے قرار داد مولانا ہدایت الرحمان نے پیش کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو قیمتی وسائل اور طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے لیکن بد قسمتی سے صوبے کی عوام ان کے وسائل کے ثمرات سے تاحال محروم ہیں اگر مکران کے ساحل سمندر کی نایاب وقیمتی مچھلیوں کی نہ صرف بلکہ دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہیں مگر سندھ کے ٹرالرز ساحل کو تاراج کرنے اور سمندری حیات کی نسل کشی میں مصروف ہیں ٹرالرز کی غیر قانونی فیشنگ کی وجہ سے نہ صرف درجنوں مچھلیوں کی نسلیں نا یاب ہوچکی ہیں بلکہ غیر قانونی ٹرالنگ نے سمندر کو بانچ کر دیا ہے جو سالانہ 71ارب روپے کی مچھلیاں لے جارہے ہیں سمندر میں مچھلیوں کی غیر قانونی شکار کر نے والے ٹرالرز کو شکار کی اجازت دیکر بلوچستان کی معیشت کو تباہ اور مقامی ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیاگیا ہے نیز ایک منصوبے کے تحت محکمہ فشریز کو بے کار بورڈز اور سیاسی بھرتیوں نے نا کارہ بنا دیا ہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ گوادر کے ساحل سے غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کرنے کو ختم کر نے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں اور عوام دشمن عمل میں ملوث عناصر سرکاری آفیسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے نیز حکومت ماہی گیروں کے معاش کو بچانے کیلئے بلوچستان کے ساحل کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کو یقینی بنا ئیں قرار داد کی موضوعنیت اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ گوادر میں 70سے 80ارب روپے کے مچھلیاں ٹرالر مافیا لے جارہے ہیں حکومت ان کے خلاف آپریشن کریں تاکہ گوادر کے ماہی گیروں کے تحفظات دور ہوسکیں قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں گوادر میں 7بے گناہ مزدوروں کی قتل کا مذمت کرتا ہوں اور اس کے بعد گوادر میں مچھلیوں کی نسل کشی کیلئے ٹرالر مافیا کے خاتمے کیلئے حکومت اقدامات اٹھائے گی ا س حوالے سے حکومت بلوچستان اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ ماہی گیروں کے معاشی مسئلے کو حل کریں انہوں نے کہا کہ مکران کے ساحل سمندر کے نا یاب مچھلیوں کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہیں ہم اس قرار داد کی حمایت کرتے ہیں قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ میں مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کی حمایت کرتا ہوں تمام مچھلیوں کی بے دردی سے نسل کشی کی جارہی ہیں گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ سے مقامی ماہی گیروں کیلئے روزگار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہی گیروں کو اغواء کیاجاتا ہے غیر قانونی ٹرالنگ کر نے والے افراد طاقتور ہیں اسی طرح غیر قانونی ٹرالنگ کر نے والے ہمارے لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ گوادر میں مزدوروں کے قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں وزیر اعلیٰ بلوچستان کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر کرتے ہیں ترقی کے خلاف بات کرنے والے ملک دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر میں ہمار ے ماہی گیروں کیساتھ زیادتی ہوئی ہے حکومت کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیروں کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں گوادر میں عوام کے منشاء کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھا یا جا ئے گا قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے خاتون رکن صوبائی اسمبلی میں مینہ مجید بلوچ نے کہا کہ گواد میں گھر گھس کر 7مزدوروں کو قتل کرنے کی مذمت کرتی ہوں گوادر واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو قرار واقعی سزاء دی جائے انہوں نے کہا کہ گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ بند کی جائے قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالمجید بادینی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ڈویژن کا شمار بلوچستان کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے گرمی کی شدت کے باوجود صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے میں پارلیمانی سیکرٹری ہوں مگر مجھے کابینہ کے اجلاس میں نہیں بلا یا جاتا ہے بلوچستان اسمبلی میں غیر قانون ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے پیش کی جانے والی قرار داد کو منظور کیا جائے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی نے کہا کہ بلوچستان کے زمیندا ر سراپا احتجاج ہیں کیسکو چیف کیساتھ اجلاس منعقد کی جائے غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ زمینداروں پر کیسکو کے 74ارب روپے واجب الادا ہیں صوبے میں 52ارب روپے جبکہ 22ارب وفاق نے دینے ہیں ہمیں سولر سسٹم کی طرف جانا چاہیے کیونکہ مارکیٹ میں سولر سسٹم کافی سستا ہوا ہے زمینداروں کے مطالبات مانے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے بچے اسکولوں میں بے ہوش ہورہے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زمیندار زراعت کا شعبہ ترک کرنے پر مجبور ہیں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے وفاق کے پاس جانے کیلئے تیار ہوں بی این پی (عوامی) اسد بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک معاہدے میں بلوچستان کیلئے 16ہزار میگا واٹ بجلی بھی تھی ہم بلوچستان میں انقلاب نہیں لاسکتے تو زمینداروں کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان وزراء یہ کام اپنے سر لے لیں جس پر اسپیکر نے ایوان کے رائے سے گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ سے متعلق مولانا ہدایت الرحمان کے قرار داد کو منظور کر لیا۔جبکہ رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق سنجرانی کی جانب سے درخشان ڈویژن جو چاغی،واشک،خاران اور نوشکی کے اضلاع پر مشتمل ہے جہاں میڈیکل کالجز کی سہولیات نہ ہونے کے بنا پر علاقے کے غریب طلباء وطالبات کو میڈیکل کی تعلیم کے حصول کیلئے کوئٹہ اور ملک کے دیگر صوبوں میں جانا پڑتا ہے قرار داد کو ان کی عدم موجودگی پر اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے