لاہور، گھر میں گیس دھماکے سے1 شہری جاں بحق
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) اقبال ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اقبال ٹاؤن میں قائم ہاسٹل میں گیس دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگی، جس پر فائر بریگیڈ حکام نے قابو پایا جبکہ ریسکیو 1122 کے امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔اسپتال منتقلی پر ڈاکٹر نے 60 سالہ سرفراز کی موت کی تصدیق کی اور دوسرے زخمی کی شناخت 30 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور بتایا کہ لیکج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور اطراف کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں مرنے والا شخص الیکٹریشن تھا۔