صوبائی حکومت فی الفور زمینداروں کی مطالبات تسلیم کرکے مسئلہ فوری حل کریں،میر ہاشم نوتیزئی
دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان بھر کے زمینداروں جو بلوچستان کے دالحکومت کوئٹہ میں اپنے مطالبات منوانے کے لیے دھرنا دیئے ہوئے ہیں انکی مطالبات یہی ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ، کھاد وسولرز پر بھتہ خوری زمینداروں سے گندم کی قیمت خرید کم کرنے اور جب تک ہمارے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر کنورٹ نہیں کیا گیا ہے کم از کم آٹھ گھنٹے بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی دینا چاہیے ان کی ان مطالبات کی بھر انداز میں حمایت کرتے ہوئے کہاکہ انکی تمام مطالبات جائز ہے صوبائی حکومت فی الفور زمینداروں کی مطالبات تسلیم کرکے مسئلہ فوری حل کریں انہوں نے کہاکہ چاغی سمیت بلوچستان بھر کے زمیندار حالیہ بارشوں سیلابی ریلوں سے کافی متاثر ہوئے ہیں زمینداروں کے تیار فصلات مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش زمینداری اور گلہ بانی سے وابسطہ ہے مگر سیلابی ریلوں سے زمینداروں کے تیار فصلات گندم زیرہ ٹماٹر کجھور و انگور کے باغات مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں کی غیر سنجیدگی اور کیسکو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے کی زراعت کا شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے حکومت زمینداروں کے نقصانات کی آزالہ کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہاکہ جہاں تک کیسکو کی زمینداروں پر واجبات کی بات ہے تو وفاقی و صوبائی حکومت مرکز و صوبہ کے اوپر جو بھی کیسکو کی شیئر ہے تو حکومت انکی پیمنٹ ادا کریں انکی واجبات نہ دینے کی سزا زمینداروں کو نہ دیا جائے زمیندار پہلے سے کافی متاثر ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی زمینداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکی مطالبات کی بھرہور حمایت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور بلا تاخیر زمینداروں کے مسئلے حل کرکے زراعت کے شعبے کو مزید ترقی سے ہمکنار کرے۔