سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔اس موقع پر گورنر ہاؤس ’ایک زرداری سب پہ بھاری‘ اور ’جئے بھٹو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے