میوزیکل بینڈ کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں آمد اسلامی اقدار کے منافی ہے،عظمی عمران

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صدر لاہورعظمی عمران نے امریکی ہم جنس پرست میوزیکل بینڈ کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں آمدپرخصوصی مذمتی بیان جاری کرتے ہوۓ کہاکہ حکومت کے ایسےاقدام نظریہ پاکستان اور اسلامی اقدار کے منافی ہے ۔پاکستان روئے زمین پر اسلام کے نام پر بننے والی دوسری ریاست ہے اور آئین پاکستان کی رو سے یہاں اللہ کے حکم کے منافی ہر سرگرمی قابل گرفت ہے جبکہ دنیا کی بدلتی صورتحال اور فلسطین میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی پاکستانی حکومت اور عوام پر عائد ذمہ داری کو مزید اہم بنا دیتی ہے اس صورتحال میں کسی ایجنڈے کے تحت نہ صرف امت کے ساتھ بے غداری ہے بلکہ نوجوانوں کے تعلیم و روزگار کے مسائل اور مثبت سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔حکومت اور عوام کے درمیان اتنا فاصلہ ہے کہ حکومت عوام کی مرضی اور منشا کو سمجھ ہی نہیں سکتی ۔ہر حلقے میں موسیقی کے مقابلوں اور ناچ گانے کی سرپرستی والدین اور عوام سرپااحتجاج ہیں اورسوچے سمجھےمنصوبہ سے نوجوان نسل کو بے راہ روی لہوولعب اور ناچ گانے میں مصروف کیاجارہاہے اور کسی تعمیری کام میں نہ لگنے دو کامنصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا ہے پہلے ناچ گانوں کے مقابلے اور اب امریکی بینڈ کی آمد پہ عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ہم ان اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے