گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے،پاکستانیوں کے خون کا حساب لیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر میں 7مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے۔پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لئے کوئی نرم گوشہ نہیں نہ ہی کوئی جگہ ہےدہشت گردوں کے خلاف جس قسم کی فورس استعمال کرنا پڑی کریں گے۔ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔وزیر اعلٰی بلوچستان کا شہید مزدوروں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت و افسوس۔شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پسماندگان کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے