پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار گرفتار

سیالکوٹ(ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی کی رہنما ریحانہ ڈار کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ریحانہ ڈار کے بیٹے عُمر ڈار نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔عمر ڈار نے بتایا کہ میری والدہ کے علاوہ متعدد خواتین کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔عمر ڈار کے مطابق ان کی والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی۔عمر ڈار کا کہنا تھا کہ صبح سے پولیس نے جناح ہاؤس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے