لاپتہ افراد کے لواحقین ذہنی اذیت ہر دن سیاہ دن ہے،نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین ذہنی اذیت ہر دن سیاہ دن ہے اور ایسے ہی ظلم وستم کے متاثرین والدین،عزیز واقارب کیلئے جو کئی سالوں سے اپنے لاپتہ پیاروں کی یاد کے انتظار میں ہر لمحہ غم کے مارے بہت سے والدین بہن بھائی لاکھوں دنوں کے بوج تلے غم رسیدہ لوگ جہاں سے فانی سے کوچ کر گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاہ دن وہ تھا اور ہے؟جب 16دسمبر 2014کو دہشتگرد آرمی پبلک اسکول پشاور میں گھس کر 8گھنٹے مسلسل معصوم بچوں اور اساتذہ کو قتل کرتے رہیں جس میں بہت سے لوگ شہید اور کئی زخمی ہوئے اس وقت بچوں کے والدین اسکول کے باہر موجود بندوقوں کی گن گرج سن رہے تھے یہ سیاہ دن تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے