سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،عنایت اللہ بنگلزئی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سکول میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی تھے تقریب میں ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، ریڈر راجہ وقاص بشارت، لائن افسر نواب خان، اکاؤنٹنٹ محمد اکرم خجک، انچارج وومن پولیس اسٹیشن حسینہ اختر، انچارج ٹریننگ سنٹر نازیہ سمیت خواتین اور طالبات بڑی تعداد میں شریک تھےتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں ٹریننگ سنٹر کی طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور شہداء پاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے تقریب سے ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی ، انچارج ٹریننگ سنٹر نازیہ نے خطاب کرتے ہوئے شہداء پاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے پولیس، پاک فوج اور سیکورٹی فورسسز کی قربانیوں کی بدولت امن و امان میں بہتری آئی ہے شہداء پولیس و پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا تقریب میں شہداء پولیس و پاک فوج کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی تقریب کے اختتام پر طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے