بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت بینظیر بھٹو اسکالرشپ کی اصولی منظوری دے دی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی حکومت کے مختلف سیکٹرز کے لئے قائم انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کی افادیت و فعالیت سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزرائمیر شعیب نوشیروانی، میر ضیاء لانگو، ایڈوائزر برائے لیبر و مین پاور سردار غلام رسول عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت علی لہڑی، سنجے کمار، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ بابر خان، سیکرٹری اطلاعات عمران خان و متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں 108 ارب روپے کے 25 مختلف انڈومنٹ فنڈز قائم ہیں اس انویسٹمنٹ پر سالانہ 8 ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے حکام نے بتایا ہے کہ وزیر اعلٰی کی ہدایات کے عین مطابق بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت بینظیر بھٹو اسکالرشپ کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت عمومی میرٹ اسکالر شپ کے ساتھ ساتھ اقلیتوں ٹرانس جینڈر اور شہدائکے بچوں کے لیے خصوصی پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان انویسٹمنٹ کمیٹی کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی جائے اور اقلیتوں خواتین اور پسماندہ طبقات کی بہبود کیلئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں کامیاب منصوبوں پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے جبکہ غیر سود مند سرمایہ کاری سے گریز کیا جائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق بلوچستان سے سائنسی تحقیق کے خواہشمند طالب علم دنیا بھر کی 20 ٹاپ ٹین جامعات سے پی ایچ ڈی کرسکیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آوئٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی اداروں تک لانا ہوگا شہری علاقوں کے قطع نظر دیہاتوں میں چائلڈ لیبر کے ایشوز نہیں بچوں کی اکثریت آمد و رفت اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث اسکولوں سے باہر ہے دیہی علاقوں کے لوگوں کی اکثریت اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتی ہے تاہم دور دراز مسافت کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا پاتے وزیر اعلٰی بلوچستان نے تجویز دی کہ آوئٹ آف اسکول بچوں کے لیے قائم انڈومنٹ فنڈ کے تحت ہر یونین کونسل میں طالب علموں کو تعلیمی اداروں تک آمد و رفت کے لیے دو سے چار گاڑیاں فراہم کی جائیں تو اس کے دورس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں وزیر اعلٰی نے سرکاری ملازمین کی ہاوئسنگ لون کے لئے قائم انڈومنٹ فنڈز میں چھوٹی سطح کے ملازمین کو سہولیات دینے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی نے احکامات جاری کئے کہ تمام انڈومنٹ ویلفیئر فنڈز کے درست استعمال اور حسب ضرورت اضافے کے لئے جامع سفارشات اور نظر ثانی شدہ پالیسیز آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں تاکہ صوبائی حکومت کے قائم مختلف انڈومنٹ فنڈز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے