بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ گور نر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج 9مئی بروز جمعرات صبح 11بجے طلب کر لیا ہے، اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاروں، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کا ری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے