چمن پر یس کلب کی بند ش کا نو ٹس لے کر کارو ائی کی جا ئے،بی یو جے

کوئٹہ، (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ بی یو جے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن پریس کلب پر حملے واقعہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے۔ بی یو جے قیادت نے واضح کیا ہے کہ صحافی کسی بھی واقعے میں ہر دو فریقین کے موقف کو اپنی صحافتی ذمہ داری کے ساتھ پیش کرتے ہیں تاہم میڈیا مالکان کی خبر کے حوالے سے اپنی پالیسی ہوتی ہے جس کا ذمہ دار صحافی نہیں ہوتا۔ صحافیوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمیداری ہے لہذاحکومت بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے صحافیوں سمیت ہر شہری کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے