نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،حکومتی معاملات پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوا در)پااکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری سے منگل کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گوررگیج،سردارزادہ عبدالصمد گورگیج اور اسفند یار خان کاکڑ نے ملاقات کی ملاقات میں نوابزادہ بابا میر حمزہ خان زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری،میر عبدالنبی زہری، میر فصیل رحیم زہری، میر خان محمد زہری بھی موجود تھے۔ملاقات میں اراکین اسمبلی نے نواب زہری کے ساتھ پارٹی امور حکومتی معاملات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔