وزیر اعلیٰ بلو چستان سے وفا قی وزیر داخلہ ملا قات، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا وفاقی وزیرداخلہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں ریاست کی رٹ کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جاررہا ہے تمام سیکورٹی ادارے باہم رابطہ کاری سے سیکورٹی سے متعلق چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے متحرک اور قیام امن کیلئے کوشاں ہیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے پاکستان کی ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے