بلوچستان میں آئندہ دو روز تک گرمی کی لہر،10مئی کو صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں آئندہ دو روز تک گرمی کی لہر جبکہ 10مئی کو صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ سے 10مئی تک صوبے میں موسم معمول سے 3سے5درجہ حرارت گرم رہے گا جبکہ 10مئی کی شام اور 11مئی کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ، کوہلو اور مستونگ میں مٹی کے طوفان کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبے میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی ہے بعد محکمہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی میں جانے، کسانوں کو موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کو پانی دینے سمیت دیگر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے