سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمت میں ڈھائی ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔دس گرام سونا 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں ان دنوں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے