امن سبوتاژ کرنے والے عناصرسےسختی سے نمٹا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے بروقت متحرک کارروائی کی۔وزیر اعلی بلوچستان نے زور دیا کہ پر تشدد واقعات سے نمٹنے اور بحالی امن کیلئے ریاست اپنا کردار نبھانا بخوبی جانتی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، امن دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا بروقت آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے