گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں جس کیلئے سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،ذاتی مفاد کے لئے اصولی موقف پر سودا بازی اور پیشہ ورانہ وقار کو مجروح کرنا درست نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بلوچستان سول سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جونیئر افسران سینئر پوسٹ پر تعیناتی کے لئے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہیں طے شدہ پالیسیوں اور ضوابط سے انحراف کے باعث گورننس کا نظام تباہی سے دوچار ہے کرپٹ پریکٹس کے باعث گورننس بد حالی کا شکار ہوئی تلخ حقیقت ہے کہ اصولوں پر قائم افسران اکثر زیر عتاب رہتے ہیں ایسے افسران کی سروس کا بیشتر حصہ "او ایس ڈی” گزرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی فوائد کے لئے جونیئر افسران کو اپنے سینئر زکی پوزیشن پر نہیں آنا چاہئے اہلیت اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھنا ضروری ہے افسران کی کونسلنگ کی ضرورت ہے افسران خلاف قانون امور میں کسی کا کاندھا نہ بنیں غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے کی جرات ہونی چاہئے ذاتی مفاد کے لئے اصولی موقف پر سودا بازی اور پیشہ ورانہ وقار کو مجروح کرنا درست نہیں سیاستدانوں کو بھی سمجھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو صرف ریونیو کے امور تک محدود کردیا گیا ہے جس سے مسائل پیدا ہوئے انتظامی افسران کو عوامی مسائل کے حل کیلئے بااختیار بنانا ہوگا اچھی انتظامی صلاحیتوں کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے گورننس کی بہتری کیلئے سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا سول سروسز کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں گے۔ اس موقع پر بی سی ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر مجیب الرٰحمان قمبرانی نے کہا کہ اصلاحات اور گورننس کی بہتری کیلئے وزیر اعلٰی کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے تدارک کیلئے وزیر اعلی بلوچستان کے وژن کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے