گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام "دخترانِ پاکستان اور دخترانِ بلوچستان” کے عنوان سے لیکچر سیشن

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوادر یونیورسٹی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام "دخترانِ پاکستان، اور دخترانِ بلوچستان” کے عنوان پر ایک لیکچر سیشن م یونیورسٹی کے مرکزی سیمینار ہال میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں میں پاکستانی عورت کی شراکت داری کو تسلیم کرانا اور منانا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر تھے۔ اپنے ابتدائی کلمات میں انہوں نے مختلف شعبوں بطور خاص اسلامی معاشرے میں عورتوں کی اہم کردار اور ان کے کارناموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستانی معاشرے میں عورتوں کی تعلیم کی اہمیت پرزور دیا۔لیکچر سیشن میں گوادر کے معروف سماجی رہنما محترمہ زیتون عبداللہ نے مہمان اسپیکر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے، اپنی نکتہ نظر اور تجربات کی روشنی میں کئی بہترین تجاویز پیش کیں۔ ان کا خطاب پاکستان کی عورتوں میں استقلال، عزم اور ثقافتی ورثے کی حفاظت سے متعلق تھا۔تقریب کے دوسرے مقرر شعبہ تعلیم کے ایک سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹررابعہ تھیں، انہوں نیطلبا کو دخترانِ پاکستان کے وژن پر نہایت مدلل انداز میں روشنی ڈالی، اور اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دینے میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ تقریب میں مقررین نے معاشرے سے تشدد اور جارحیت کو روکنے میں عورتوں کی کردار کا بھی ذکر کیا۔علاوہ ازیں، اس لیکچر سیریز میں معنی خیز گفتگو اور خود آگاہی کی ترویج کی گئی جس کے ذریعے سے معاشرے میں خواتین کی کردار کو اجاگر کیا گیا۔لیکچر سیریز میں سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، شعبہ تعلیم کے چیئرپرسن میڈم شہناز نور، فیکلٹی ممبران، اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے