پشین میرا آبائی گھر ہے، جس کی ترقی کیلئے ہم سب نے جدوجہد کرنی ہے،عمرایوب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محدود وسائل میں پشین چیمبر آف کامرس کی کارکردگی مثالی ہے پشین جیسے علاقے میں چیمبر کے قیام پر محمد آصف ترین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پشین اور پشین چیمبر میرا اپنا گھر و چیمبر ہے جسکی ترقی کے لئے ہم سب نے جدوجہد کرنی ہے۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی و اپوزیشن لیڈ عمر ایوب ترین نے پشین چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع صحافی برادری اور پشین چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پشین میرا آبائی گھر ہے میرے آباو اجداد ساڑھے چار سو سال پہلے پشین سے ھری پور ہجرت کر گئے ہیں آج خود کو پشین کے عوام کے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوں بالخصوص پشین کے عوام کی عزت افزائی و مہمان نوازی پر دل سے مشکور ہوں ہم پوری کوشش ہوگی کہ جہاں پر بھی اور جتنا بھی ممکن ہوسکا ڈسٹرکٹ پشین، پشین کے عوام اور پشین چیمبر اف کامرس کی ترقی کے لئے سب مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پشین میں فیکٹری، انڈسٹریز، بارڈر نہ ہونے، خشک سالی اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث زراعت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اسکے باوجود پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا محدود وسائل میں کاروبار کے فروغ، روزگار کے مواقع، ملکی ریونیو میں اضافے، تاجر برادری کے مسائل کے حل اور وسائل میں اضافے کے حوالے سے کردار مثالی ھے بالخصوص پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین کی پشین کے قیام اور پشین کے تاجر برادری کے لئے خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اخر میں پشین چیمبر کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ترین کا پشین چیمبر آمد پر شکریہ ادا کیا۔