موجودہ حکومت کا نہ حصہ ہوں نہ آگے چل کر اس کا حصہ بنوں گا،مولانا ہدایت الرحمن
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ میں موجودہ کاحکومت نہ حصہ ہوں اور نہ آگے چل کر اس حکومت کا حصہ بنوں گا عوام کے روزگار کو اسمگلنگ کا نام دینے والے حکمران کس طرح خود کو عوام کا نمائندہ تصور کرتے ہیں پولیس کو کسٹم ایکٹ دینے کا مقصد عوام کو تنگ کرکے مذید بے روزگار بنانا ہے موجودہ اسمبلیاں بے اختیار اور لولی لنگڑی ہیں 2024 کے الیکشن سے کوئی بھی مطمعن نہیں ہے یہ ملکی تاریخ کے بدترین انتخابات تھے سرحدی روزگار کو محدود کرنے کی اجازت نہیں دینگے اس پر اسمبلی کے باہر عوامی عدالت لگا کر بھر پور احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں مدرسہ المرکز اسلامی سندے سر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ حق دو تحریک پنجگور کے چیرمین ملا فرہاد حافظ انور قاضی عبدالواحد مولوی مشتاق اور دیگر موجود تھے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں عوام کے مفادات سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی شے مقدم نہیں ہے بلوچستان میں سرحدی کاروبار اسمگلنگ نہیں ہے بلکہ یہ ایک روزگار ہے جس سے لاکھوں انسانوں کی روزی وابستہ ہے حکمران اسے اسمگلنگ کا نام دے کر عوام کو مذید بے روزگار بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک عوام کو بے روزگار کرنے جیسی پالیسیوں پر مزاحمت کرے گا حکومت نے روزگار کش پالیسیاں ترک نہیں کیں تو بلوچستان اسمبلی کے باہر عوامی عدالت لگا کر اس پر احتجاج کرینگے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ میں شروع سے حکومت کا حصہ نہیں تھا اور نہ مستقبل میں سرفراز بگٹی حکومت میں شامل ہو جاؤں گا بلوچستان کے معاملات زور زبردستی حل ہونے والے نہیں انکو بات چیت اور باہمی اعتماد سازی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے حق دو تحریک بلوچستان میں آپریشن کے حق میں نہیں ہے موجودہ اسمبلیاں لولی لگڑی ہیں اختیارات کا مالک کوئی اور ہے ان اسمبلیوں سے خیر کی توقع نہیں ہے یہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت وجود میں لائی گئی ہیں 8 فروری 2024 کے الیکشن ملکی تاریخ کے بدترین الیکشن تھے جن سے کوئی بھی مطمعن نہیں ہے حق دو تحریک بھی ان انتخابات کے نتائج کو مسترد کرچکا ہے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسلہ انتہائی حساس اور سنجیدگی کا متقاضی ہے مگر حکومت اس مسلے کو حل نہیں کرنا چاہتی حق دو تحریک بہت جلد لاپتہ افراد اور دیگر مسائل پر لانگ مارچ کرے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال کافی تشویش ناک ہے جسے حل کرنا ضروری ہے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ڈیزل کے کاروبار پر روز نئے ایکٹ اور پالیسیاں بنائی جاتی ہیں منشیات کو کھلی چھوٹ حاصل ہے منشیات کے پھیچے کوئی نہیں جاتا انہوں نے کہا کہ حق کی پرچار ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ہمارا دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ہم حق وسچ کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کے روزگار پر کسی بھی قدغن کی اجازت نہیں دینگے حکومت نے اگر عوام کو تنگ کی کوشش کیا تو ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے وزارت اسمبلیاں ہمیں اپنے لوگوں سے دور نہیں کرسکتے حکومت کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے متبادل روزگار دے نہیں تو عوام کیسے یہ قبول کریں گے کہ اسمگلنگ کے نام پر انکا معاشی قتل عام کیا جائے گوادر میں اب بھی ٹرالنگ ہورہی ہے۔