غیر قانونی فشنگ سے مقامی ماہگیروں کا روزگار متاثر ہورہا ہے،وفاقی وزیر برائے سمندری امور
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)غیر قانونی فشنگ سے مقامی ماہگیروں کا روزگار متاثر ہورہا ہے,مقامی ماہی گیروں کو ٹرالر مافیا سے متعلق درپیش شکایات کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں, وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا متعلقہ حکام کو ہدایات۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ تین روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے اور اس،موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز بھی ان کے ہمراہ تھے، گوادر پورٹ اتھارٹی ہیڈ آفس میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں چینی کمپنی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام کی شرکت۔ اس مقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی اور چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں اور آپریشن و پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے گوادر فری زون کا بھی دورہ اور فری زون میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کا بھی معائینہ کیا۔اس دوران وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ مقامی ماہی گیروں کو ٹرالر مافیا سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی فشنگ سے مقامی ماہگیروں کا روزگار متاثر ہوتا ہے۔