خضدار پریس کلب کے صدر صدیق مینگل کی بم دھماکے میں شہادت لمحہ فکریہ ہے،اے پی آر این ایس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عالمی یوم صحافت 3 اپریل کوبلوچستان میں خضدار پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی مولانا محمد صدیق مینگل کی بم دھماکے میں شہادت ، حق اور سچ کی جنگ لڑنے والے صحافیوں پر قاتلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جاٸے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ اور صوبہ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر عارف رانا نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی و احتجاجی بیان میں کیا خضدار پریس کلب کے صدر کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا صحافت کے عالمی دن کے موقعہ پرسینئر صحافی کا قتل حکومتی مشینری کیلٸے لمحہ فکریہ ہے، اس اقدام سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں صحافت اورصحافی محفوظ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے