خضدارپریس کلب کے صدر پر بزدلانہ حملہ افسوسناک ہے،سردارسربلند جوگیزئی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے خضدار بم دھماکے میں پریس کلب کے صدر محمدصدیق مینگل کی شہادت اوردیگر کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی خضدارپریس کلب کے صدرسمیت ملک میں آزادی صحافت کیلئے قربانی دینے والے تمام بہادرصحافیوں کو سلام پیش کرتی ہے،حکومت بلوچستان صحافی صدیق مینگل پر بزدلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے پارٹی خضدارمیں پریس کلب کے صدر صدیق مینگل کو بم دھماکے کا نشانہ بناکر شہید کرنے کی مذمت کرتی ہے عالمی یوم صحافت کے موقع پر خضدارپریس کلب کے صدر پر بزدلانہ حملہ افسوسناک ہے پاکستان پیپلزپارٹی دھماکے میں شہیدہونے والے پریس کلب خضدار کے صدر صدیق مینگل کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور شہیدکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی خضدار پریس کلب کے صدر سمیت ملک میں صحافت کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے تمام بہادر صحافیوں کوسلام پیش کرتی ہے حکومت بلوچستان خضدار پریس کلب کے صدر پر بزدلانہ حملے کی تحقیقات کرکے مجرموں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔