الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت حاجی علی مدد جتک اوراسفندیارکاکڑ پرجرمانےعائد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عدالت عالیہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی- 15 کوئٹہ سے عثمان پرکانی بنام علی مدد جتک، پی بی۔17 کوئٹہ سے کمال الدین بنام اسفندیار کاکڑ، پی بی۔05 کوئٹہ سے قادر علی نائل بنام صمد خان گورگیج کے خلاف انتخابی عذر داری کی مقدمات کی سماعت کی۔ مزکورہ مقدمات کے فریقین میں سے حاجی علی مدد جتک اور اسفندیار کاکڑ کی جانب سے جواب دعوی بروقت جمع نہ کروا نے کی وجہ سے دونوں امیدواروں پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دی گئی۔ مذید فریقین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اگلی تاریخ سماعت 8 اور 9 مئی کو جواب دعوی جمع کروائیں۔ الیکشن ٹربیونل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے پی بی-5 کوئٹہ سے قادر علی نائل بنام صمد خان گورگیج کے انتخابی عذرداری کیس میں قادر علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کروایا اگلی تاریخ سماعت 06 مئی 2024 کو رکھی گئی ہیں جس میں صمدخان گورگیج کا بیان قلمبند کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے