ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچروں سے حملہ،6 اہلکار زخمی

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔جھنگی خالد بن ولید چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ، ایک شید زخمی اہلکار کو ملتان نشتر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حملے میں ہماری کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے