وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، انہوں نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، وفاقی سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلی حکام اور افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں محسن نقوی نیاہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انسداد اسمگلنگ کے لیے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے، کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے