محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں،شہباز شریف
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کے لیے سرمایہ حیات ہیں۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مزدوروں کی تحریک شکاگو سے چلی اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج اپنی دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر مدعو کیا، آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں بلکہ میاں محمد شریف کے گھر میں آپ موجود ہیں اور مجھے اس میں دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک سچی حقیقت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ کردیا ۔ہے، غریب آدمی محنت کے باوجود دن کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے۔
اس پر زندگی بہت تنگ ہے، ہماری پیارے نبی کی تعلین ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، ملک کے اندر اگر امرا یا کاروباری افراد اپنی محنت سے ترقی کرتے ہیں اور دولت پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے دین کا ابدی پیغام ہے کہ آپ خود بھی، اپنے بال بچوں کے لیے بھی اس سے استفادہ حاصل کریں اور اس دولت میں ان لوگوں کا بھی ھق ہے جو محروم ہیں۔