بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 34ویں اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کے ذیلی ادارے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 34واں اجلاس سیکرٹری خزانہ بابر خان کی زیر صدارت مورخہ 30 اپریل 2024 کو منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں موجود بیف کے سی ای او محمد زکریا خان نورزئی نے اجلاس کے شرکاء کو ایجنڈا کے مطابق بریفنگ دی جس میں سرفہرست وزیراعلی بلوچستان کی شہید بے نظیر بھٹو فلی فنڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اعلان کردہ چاروں اسکیمات بشمول سول شہداء کے بچوں کے لئے مکمل تعلیمی وظائف، تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اور ٹرانس جینڈر طالب علموں کے لئے مفت اور مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے مکمل تعلیمی وظائف، سالانہ تمام اضلاع کے ٹاپرز برائے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس طلباء وطالبات کے لئے مکمل تعلیمی وظائف اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لئے تیار کردہ پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں چیر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بیف کی اسکیمات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئی اسکیمات کو بھی جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و سیکرٹری فنانس بابر خان نے سی ای او بیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تھرڈ پارٹی ایولیوشن جلد کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور بیف کی میرٹ پر تمام اسکالرشپس کی ادائیگی کے طریقہ کار جو کہ شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے طلباء وطالبات تعلیمی وظائف سے مستفید ہور ہے۔ سیکرٹری فناس نے بیف کو طلباء و طالبات کی آسانی کے لئے فیلڈ میں جا کر مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی پیدا کرنے کے بھی تلقین کی۔ آخر میں سی ای او بیف نے چیر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز و سیکرڑی فنانس بابر خان اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ بیف اپنے تمام پروگراموں کو مزید وسعت دے کر بلوچستان کے تمام طلبا و طالبات کو وظائف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے