اپریل 1948 ٹریفک حادثات میں 29 افراد جاں بحق جبکہ 2594 زخمی ہوئے،ایم ای آر سی رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں ماہ اپریل کے دوران ٹریفک کے 1948حادثات میں 29افراد جاں بحق جبکہ 2594زخمی ہو ئے ہیں۔ میڈیکل ایمر جنسی رسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) کی جا ری کر دہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق لکپاس مستونگ قومی شاہراہ پر 63ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق100زخمی، قومی شاہراہ قلات پر 54ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق95زخمی، باغبانہ خضدار قومی شاہراہ پر 62ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق110زخمی، دراکلاخضدار میں ٹریفک کے 50مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق 82افراد زخمی، کو رایو خضدار قومی شاہراہ پر 32ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 52افراد زخمی، تیا رو لسبیلہ قومی شاہراہ پر 68ٹریفک حادثات میں 97افراد زخمی، وندر لسبیلہ قومی شاہراہ پر 140ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق 207زخمی، سرانان پشین قومی شاہراہ پر 81ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 159زخمی، چمن قومی شاہراہ پر 9ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 9افراد زخمی جبکہ زیارت کراس پشین کے قریب 51ٹریفک حادثات میں 75افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ناسئی قلعہ سیف اللہ میں 131ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق 167زخمی، شنکائی قلعہ سیف اللہ قومی شاہراہ پر 36ٹریفک حادثات میں 48زخمی، بادینزئی ڑوب قومی شاہراہ پر 48مختلف ٹریفک حادثات میں 75افراد زخمی، شیرانی قومی شاہراہ پر 17ٹریفک حادثات میں 26افراد زخمی، گدر سوراب قومی شاہراہ پر ٹریفک کے 32مختلف حادثات میں 1شخص جاں 26افراد زخمی، کچھی میں ٹریفک کے 24واقعات میں 37افراد زخمی،بختیار آباد سبی قومی شاہراہ پر 53ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 74زخمی، جعفر آباد میں 50ٹریفک حادثات میں 70زخمی، میختر لورالائی قومی شاہراہ پر 40ٹریفک حادثات میں 47 افراد زخمی، ٹراما خضدار قومی شاہراہ پر 316ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 411زخمی جبکہ ٹراما ژوب قومی شاہراہ قومی شاہراہ پر 591 ٹریفک حادثات میں 1شخص جاں بحق 599زخمی ہو ئے ہیں۔