شکاگو کے مزدوروں نے حقوق کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کیا‘کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں محنت کشوں کا اہم کردارہے مزدور ہمارے ملک کیلئے ایک سرمایہ ہے اور ان کے قربانی ہمارے لئے اہم ہے ان کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دینگے حکومت وقت مزدوروں مسائل اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی اجرت میں اضافہ اور دیگر مراعات دینے کا اعلان کیا جائے بلوچستان حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے اقدامات کریں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم مزدو ر کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام دیتے ہوئے کہی‘کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ مزدور و ملازم طبقہ آج بھی اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں مہنگائی نے مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا ہے بالادست طبقہ ملازمین کو ان کے جائز حقوق دینے سے انکاری ہیں شکاگو کے مزدوروں نے حقوق کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کیا آج ملک کا محنت کش طبقہ ملازمین و مزدور غریب عوام سیاسی افراتفری اداروں کی آپس میں کھینچا تانی اور معاشی بدحالی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ پٹرول گیس بجلی کے بل کی ادائیگی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں غریب شہری گندم آٹا چینی کے حصول میں کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے اور دھکم پیل میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر کے منافع بخش اداروں کو آئی ایم ایف کے کہنے پر گروی رکھ دیا گیا ہے بلوچستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین تنخواہوں پنشن اور مراعات کیلئے سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ یکم مئی کا دن مزدوروں کی جدوجہد یاد دلاتا ہے، مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور مزدوروں کی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کے مزدوروں کو کء مشکلات کا سامنا ہے، اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت بلوچستان مزدور طبقے کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے، اس لئے کہ کسی بھی قوم کی اقتصادی طاقت اور قوت کا اندازہ وہاں کے محنت کش طبقے کی حیثیت اور معیار زندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ سے لگایا جا سکتا ہے کلثوم نیاز بلوچ نے دنیا کے تمام مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت اور عظمت کا درس دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے