سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوئی ہے

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔آج سونا سستا ہونے کے بعد ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1715روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہو کر 2316 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے