بلوچستان اسمبلی 70سے 80 ارب روپے میں خریدی گئی،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمیعت علما اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی ستر سے اسی ارب روپے میں خرید گئی۔

گزشتہ روز ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیسہ خصوصی بکسوں میں بھر کر جہازوں میں لایا گیا،اگر یہ حال بلوچستان کا ہے تو کے پی اسمبلی کا کیا حال ہو گا۔75سالوں سے ملک میں اسلام نافذ نہیں کیا گیا،ملک صرف نام کا اسلامی جمہوریہ ہے،الیکشن محض ڈرامہ بازی ہے،عوام کے فیصلے تبدیل کردیے جاتے ہیں،مرضی کی پارلیمان بنائی جاتی ہے۔

پاکستان کا وجود خطرے میں ہے،ملک پھر تقسیم ہو گا،سیاسی قیادت اپنے گریبان میں جھانکے۔سیاستدانوں کا کردار درست نہیں ہے۔مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں کے لیے کندھا بنتے ہیں،ہمیں ملک کے مستقبل کا سوچنا ہو گا،ہمیں اداروں نہیں عوام کے ساتھ چلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے