عوام کی اجتماعی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،میررحمت صالح بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پنجگور سے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت کے دور میں ضلع پنجگور کے تمام بنیادی ڈھانچہ اور تمام ادارے تعلیم صحت عدم توجہی کے باعث مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار بن گئے ہیں ضلع کے بنیادی ڈھانچہ کی فعالی اور انھیں عوام کی منشا خواہشات کے مطابق چلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے گے تاکہ ان عوامی اداروں کے زریعے علاقے کے لوگوں کو ریلیف مل سکے پنجگور ہمارا گھر ہے اپنے گھر کی خوشحال اور ایک پرامن علاقے کے طور پر جو بھی فیصلہ کرنا پڑے سب کیلئے تیار ہیں کرپشن میرٹ کی پائمالی ترقیاتی عمل میں مداخلت اور کمیشن خوری کسی بھی صورت طور قابل قبول نہیں ہے ان خیالات کا اظہار میر رحمت صالح بلوچ نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو ٹیلی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کی اجتماعی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بدحال اور تباہ شدہ سرکاری اداروں کی فعالیت اور ان اداروں سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے تعلیم و صحت کے اداروں کی فعالیت ہماری ترجیح میں سر فہرست ہیں گزشتہ دور حکومت میں عدم توجہی کے باعث پنجگور کے تمام سرکاری ادارے غیر فعال ہوچکے تھے جس کے باعث عوام اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے احتجاج اوردھرنا پر مجبور ہوگئے تھے اب ایسا نہیں ہونے دینگے تمام سرکاری ادارے عوام کی ٹیکسوں سے تنخواہ اور مراعات وصول کرتے ہیں انھیں عوام کی خادم بن کر علاقے کی خدمت کرنا ہوگا نیشنل پارٹی کا ویژن ایک پرامن خوشحال تعلیم یافتہ پنجگور ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائنگے ماضی میں ضلع کو تعلیم کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل تھا ہماری کوشش ہے کہ ضلع تعلیم کے حوالے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں جب تک ہمارے عوامی ادارے فعال کردار ادا نہیں کرینگے تب تک ہم ترقی کے ثمرات سے فائدہ حاصل نہیں کر پاسکے گے ضلع کی امن صحت تعلیم نظام کی بحالی کیلئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے ہماری خواہش ہے کہ ضلع کے شہری علاقوں کی طرح دورداز کے علاقوں کی تعلیمی ادارے سمیت صحت کے ادارے فعال اور فکشنل رہے اسکے لیے ہمیں تمام گروہی زاتی مفادات کو ایک طرف رکھکر عملی میدان قدم بڑھانا ہے۔ بحیثیت پنجگور کے عوامی نمائندے میرا دروزہ ہر سیاسی جماعت ہر کارکن متعبرین اور ہر طبقے فکر کے لوگوں کیلئے کھلا ہے پنجگور کی بہتری اور عوام کو ایک پرسکون ماحول فراہم کرنے کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلانے کیلئے تیار ہوں۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے میٹنگ اور اجلاسوں میں شرکت کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں انجمن تاجران دیگر اسٹیک ہولڈروں کے آرا اور تجاویز سن کر پنجگور کیلئے عوام دوست اقدامات اٹھاکربہتری کی طرف گامزن ہونا ہے نیشنل پارٹی سیاست کو عوام کی خدمت اور عبادت سمجھتی ہے اپوزیشن میں رہ کر عوام کی مسائل اور بلوچستان کے قومی ایشو پر آواز اٹھائینگے اقتدار اور کرسی ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست عوام کی اجتماعی مفادات اور قومی وطنی جدوجہد کیلئے ہے۔