دکی،سیکورٹی فورسز پر حملہ،ایک اہلکار جاں بحق،3زخمی

دکی:دکی میں مائنز کی حفاظت کے لئے قائم ایف سی کی چوکی اور کمک کے لئے جانے والے ایف سی کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دکی میں ٹھیکیدار ندی زندہ پیر کے مقام پر مائنز کی حفاظت کے لئے قائم ایف سی کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ایف سی نے جوابی کاروائی کی اور فوری طور پر کوئک رسپانس فورس طلب کی۔پولیس کے مطابق ایف سی کی کوئک رسپانس فورس جونہی موقع پر پہنچی مسلح افراد نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کی وجہ سے ایک ایف سی اہلکار سپاہی بلال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں میں سپاہی شہزاد،لاس نائیک قیوم اور لاس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔زخمی تینوں اہلکاروں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے گئے۔ایف سی علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے