پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، ادارے تیار نہیں،شرجیل میمن

کراچی( ڈیلی گرین گوادر)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک حالیہ بیان میں تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی خبروں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، دوسری طرف منتیں ترلے کر رہی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہر گروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے۔ اداروں کے خلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اور اب ان کو سیاست میں دھکیل کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے۔ شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کیسے عوام کو بے وقوف بنا کر اداروں سے لڑواتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے