لائیو سٹاک ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،بخت کاکڑ
ژوب (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر بخت کاکڑ نے ژوب کے دورے کے موقع پر لائیو سٹاک ڈیری فارم کا معائنہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ نے بریفننگ دی،صوبائی وزیر بخت کاکڑ نے کہا کہ لائیو سٹاک ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ژوب کے دور دراز علاقوں کے عوام کا دارومدار کا انحصار بھی لائیو سٹاک ہے لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میرا آبائی وطن ہے ژوب لائیو سٹاک کو درپیش مسائل کو پانچ سالہ دور حکومت میں حل کرنے کے لئے کردار ادا کرونگا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ژوب کا دورہ باربار کرونگا اپنے محکمے کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا بعد ازاں صوبائی وزیر بخت کاکڑ نے عوامی وسماجی رہنما لالا نسیم کاکڑ کے نشتر پراپرٹی آمد لالا نسیم کاکڑ اور انکے ساتھیوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور صوبائی وزیر بخت کاکڑ اور فیض کاکڑ روائیتی لونگی پہنائی پراپرٹی میں مختلف وفود نے ملاقات کی اخر میں لالا نسیم کاکڑ نے صوبائی وزیر اور مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا صوبائی وزیر بخت کاکڑ فیض کاکڑ لالا نسیم کاکڑ حافظ حضرت گل بابر نے سابق صوبائی وزیر مرحوم عبد الخالق پشردوست کے قبر پر حاضری اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور انکے قبر پر پودا لگایا گیا قبل ازیں سابق صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ کے بڑے بھائی کی وفات پر انکے رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کی۔