رواں ماہ بلوچستان میں بارشوں سے 22افراد جاں بحق، 25زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہچنا۔،کوئٹہ سیمت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے جبکہ 2 ہزار سے زائد مکانات کونقصان پہنچا اڑھائی سو مکمل تباہ ہوئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے آنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق آسمانی بجلی، چھتیں گرنے اور برساتی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 25 زخمی ہوئے، ہلاکتیں سوراب، تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ کے علاقوں میں ہوئیں۔پی ڈی اے ایم کے مطابق بارشوں سے صوبے میں 2161 مکانات کو نقصان ہوا جبکہ 251 مکانات مکمل تباہ اور 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 14 شاہراہوں اور 4 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ بارشوں سے127مویشی ہلاک اور 62 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے