حب ریلی کراس 2024 ایک بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ ہے،گورنر بلوچستان

حب (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ”حب ریلی کراس 2024” ایک بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ ہے جو دنیابھر کے بین الاقوامی مرد و خواتین ڈرائیورز اور ینگ چمپیئن کیلئے کشش کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موٹر اسپورٹس ایونٹ خواتین ریسرز کی شرکت خوش آئند ہے. ایسی سرگرمیوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بلوچستان کا مثبت امیج اجاگر ہو جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے ”حب ریلی کراس 2024 ” کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیاگیارہویں حب ریلی کے موقع ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور چیف ریلی کراس 2024 کے چیف آرگنائز شجاعت شیروانی بھی موجود تھے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ملک وصوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سیاحت کے شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا. اس ضمن میں بلوچستان میں ٹوررزم انڈسٹری کے فروغ کیلئے اسپورٹس ایونٹس کی فعالیت اور سیاحتی مقامات کی بحالی اشد ضروری ہے. انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس اور سیاحت پر مناسب توجہ مرکوز رکھنے سے صوبہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی نئی نسل میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ان کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کریں تاکہ وہ ملک اور صوبے کے نام روشن کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے