بین الاقوامی سطح پر مہاجرین کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،راحیلہ حمید درانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات اتنے مشکل نہیں، لوگ کھلے دل کے ساتھ آپ کی بات سنتے ہیں۔ الیکشن لڑنے کے لیے عوام کی حمایت اور پیسا ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں اپنی خواتین پر اعتماد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خواتین اقلیتوں اور ٹرانس جینڈرز کو درپیش چیلنجز پر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے راحیلہ درانی نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے عوام کی حمایت اور پیسا ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں اپنی خواتین پر اعتماد کریں۔اور بچیوں کی کم عمری میں شادی کی روایت ہیومن ٹریفکنگ بڑھنے کا باعث بن رہی ہے، افغانستان میں اسکول، اسپتال اور دیگر سہولتوں کا فقدان ہے، پاکستان آنے والے افغان مہاجرین کے لیے کوئی انتظام نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مہاجرین کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مہاجرین کو رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے