کوئٹہ،پولیس تھانہ صدر کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ صدر کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی،چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار،اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے سی پیک روڈ پر چوری ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ملزمان سید خادم حسین ، محمد عدیل ، محمد منیر فیصل ، نصیر احمد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے تھانہ جناح ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 46/24 میں مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوا اور ملزم منیر احمد کے قبضے سے اسلحہ بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش انویسٹی گیشن کا عملہ کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے